30 اپریل 2014 - 08:21
پاکستان ، دہشت گردی کے مقابلے کے لئے ایران کی مدد کا خواہاں

پاکستان کے سکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو، دہشت گردی جیسی مشکلات پر قابو پانے کے لئے اسلامی جمہوریۂ ایران کے ساتھ مذاکرات اور فکری ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق اعزاز احمد چودھری نے ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی اسٹیڈیز کے دفتر میں، پاکستانی وزیر اعظم کے آئندہ ہفتے انجام پانے والے ایران کے دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن واستحکام اور معاشی ترقی کا مسئلہ، پاکستان کے لئے بہت اہم ہے اور اس سلسلے میں ہمسایہ ملکوں کے ساتھ مذاکرات، نتیجہ خیز واقع ہوسکتے ہیں۔ اعزاز احمد چودھری نے اس امر پر تاکید کرتے ہوئے کہ ان کا ملک، ایران کے ساتھ تمام شعبوں خاص طور پر دہشت گردی کے مقابلے اور توانائي کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، کہا کہ بلا شبہ افغانستان میں استحکام دونوں ملکوں کے لئے نتیجہ بخش ہے اور افغانستان میں عدم استحکام، علاقے کے تمام ملکوں کے لئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے، کہ علاقائی بحرانوں منجملہ شام، مصر اور دیگر اسلامی ملکوں کے سلسلے میں ایران اور پاکستان کا موقف نزدیک ہے کہا کہ علاقے کی مشکلات کے حل اور علاقے پر، امن واستحکام کی حکمرانی کے لئے کوشش کی ضرورت ہے۔ 

.......

/169